قابض بھارتی فوج نے کشمیری شہریوں کو عید کی نماز پڑھنے سے روک دیا

قابض بھارتی فوج نے کشمیری شہریوں کو عید کی نماز پڑھنے سے روک دیا
قابض بھارتی فوج نے کشمیری شہریوں کو عید کی نماز پڑھنے سے روک دیا

  

سرینگر(ڈیلی  پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں پابندی کے باعث جامع مسجد سرینگر اور دیگر مساجد میں نماز عید ادا نہیں کی جا سکی۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق حکام نے لوگوں کی نقل وحرکت پر پابندی عائد کر دی ہے اور انہیں تاریخی جامع مسجد سرینگر، درگاہ حضرت بل، عید گاہوں اور دیگر بڑی مساجد میں نماز عید ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔بھارتی فوج  مخالف احتجاجی مظاہروں کو روکنے کے لئے لوگوں کو نماز عید، جمعہ کی نماز اور مسلمانوں کے دیگر تہواروں پر جمع ہونے کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔کشمیری مسلمان آزادانہ طور پر گائے کی قربانی کرنے سے بھی قاصر ہیں۔ کشمیریوں کی سیاسی قیادت مسلسل جیلوں اور گھروں میں نظربند ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -