انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیزیز سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا لگ گیا
لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا لگا ہے۔
کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق بھارتی ٹیم کے اوپننگ بلے باز شبمان گل انجری کے سبب سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔شبمان گل ٹانگ کی انجری کے سبب سیریز سے باہر ہوئے ہیں۔دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 4اگست کو نوٹنگھم میں کھیلا جائے گا۔