پی ٹی آئی کے 15نو منتخب رکن پنجاب اسمبلی نے حلف اٹھا لیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب اسمبلی میں نو منتخب ہونے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے اراکین نے بطور ممبر پنجاب اسمبلی حلف اٹھا لیا ہے ، آزار رکن پیر رفیع الدین بھی حلف اٹھانے والوں میں شامل ہیں ۔
نجی ٹی وی" سماء"کے مطابق پی ٹی آئی کے زین قریشی، شبیر گجر، محمد معظم ، قیصر عباس خان اور سردار سیف الدین کھوسہ نے حلف اٹھایا، دیگر اراکین میں علی افضل ساہی، مہر محمد نوازبھروانہ،خرم شہزاد ورک ،میاں اکرم عثمان اور حسن ملک بھی شامل ہیں .سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے نو منتخب ہونے والے اراکین سے حلف لیا .