مرغی کا گوشت مزید مہنگا، فی کلو قیمت آسمان پر پہنچ گئی

Jul 21, 2024 | 10:12 AM

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤکاسلسلہ جاری ہے، آج پھر مرغی کا گوشت مہنگا ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق مرغی کےگوشت کی قیمت میں31روپے فی کلو اضافہ ہو گیا، برائلر مرغی کا سرکاری ریٹ 626 روپے فی کلو مقررہو گیا جبکہ  زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 416 روپے فی کلومقرر ہے،زندہ برائلرمرغی کاپرچون ریٹ 432روپے فی کلو ہے۔

دوسری جانب فارمی انڈے ایک روپے فی درجن مہنگے ہو گئے،فارمی انڈوں کی 259روپے فی درجن قیمت مقررہے،انڈوں کی پیٹی کا سرکاری تھوک ریٹ 7650روپے ہے۔

مزیدخبریں