خلیل الرحمان قمر کو لوٹنے کے الزام میں خاتون سمیت چار ملزمان گرفتار

Jul 21, 2024 | 07:11 PM

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے ساتھ ڈکیتی اور اغوا کا واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

سندر تھانہ پولیس نے خلیل الرحمان قمر کے ساتھ ڈکیتی اور اغوا کا مقدمہ درج کیا تھا۔ایف آئی آر کے مطابق ملزمہ خاتون آمنہ نے خلیل الرحمان قمرکو فون کرکے بلایا کہ وہ ڈرامہ بنانا چاہتی ہے، وہ خاتون کے گھر پہنچے جہاں مسلح افراد نے انہیں اغوا کرلیا۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے خلیل الرحمان قمر پر تشددکیا، موبائل،گھڑی اور نقدی بھی چھین لی اور  اے ٹی ایم کارڈ سے ڈھائی لاکھ روپے بھی ٹرانسفر کروائے۔ بعدازاں ان کی آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر ویران جگہ چھوڑ کر فرار  ہوگئے۔پولیس کے مطابق ملزمان کے زیراستعمال گاڑ ی بھی برآمد کر لی گئی ہے  اور ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے تفتیش جاری ہے۔گرفتار ملزمان میں ہنی ٹریپ کرنے والی خاتون بھی شامل ہے۔

مزیدخبریں