مسلح افراد کے ٹھکانے فوری خالی کرائیں،وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا پولیس کو حکم

Jul 21, 2024 | 10:21 PM

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ بنوں واقعہ کے بعد معاملات حل کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، مشیران اور پارٹی ذمہ داران نے آپس میں بیٹھ کر معاملات حل کیے۔

انہوں نے کہا کہ ایک کمیٹی قائم کی ہے جو پیر کو مجھ سے بات کرے گی، ہم عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے۔پولیس کو کہا ہے کہ مسلح افراد کے ٹھکانے خالی کرائے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوج نے بڑی قربانی دی ہے۔

مزیدخبریں