پنجاب کابینہ میں توسیع کا امکان، کن رہنماؤں کو وزارت مل سکتی ہے؟ جانیے

Jul 21, 2024 | 11:00 PM

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت پنجاب نےکابینہ میں مزید توسیع پر غور شروع کردیا ہے، کابینہ میں 4 سے 5 اراکین کو شامل کیا جاسکتا ہے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کابینہ میں جنوبی پنجاب سے 2 افراد کو شامل کیے جانے کا امکان ہے، صوبائی کابینہ میں رانا اقبال، منشا اللہ بٹ، سلطان حیدر علی خان کو بھی شامل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے وزیر اعلیٰ مریم نواز متعدد اراکین سے ملاقات کر چکی ہیں جبکہ اس حوالے سے حتمی فیصلہ پارٹی صدر نواز شریف سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔اسی طرح پنجاب حکومت نے 28 پارلیمانی سیکرٹریز تعینات کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا ہے اور اس حوالے سے پارلیمانی سیکرٹریز کی فہرست تیار کر لی گئی ہے جو وزیراعلیٰ کو پیش کردی جائے گی۔وزیراعلیٰ مریم نواز پارلیمانی سیکرٹریز سے متعلق جلد فیصلہ کریں گی اور متعدد ناراض اراکین کو بھی پارلیمانی سیکرٹریز بنایا جائے گا تاکہ پارٹی میں اختلافات ختم ہوسکیں۔حکومت پنجاب کی جانب سے پارلیمانی سیکرٹریز میں اتحادی جماعتوں کے اراکین کو بھی شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں