کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )بلوچستان میں ایک خاتون اور مرد کو قتل کرنے کی واردات نے پوری پاکستانی قوم کو ہلا کر رکھ دیاہے اور سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ہنگامہ برپا تاہم ایسی صورتحال میں معروف عالم دین مفتی طارق مسعود کا غیرت کے نام پر قتل کیئے جانے والے جوڑوں سے متعلق ماضی میں دیا گیا بیان ایک مرتبہ پھر صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق مفتی طارق مسعود کا وائرل ویڈیو میں کہناتھا کہ ’’حلال حرام میں فرق کرو، اس نے نکاح کیاہے، طریقہ غلط ہو سکتا ہے لیکن اس غلط پر مجبور آپ نے کیاہے ، میں یہ ترغیب نہیں دے رہاہے کہ گھر سے بھاگ کر نکاح کر و لیکن اگر کوئی نکاح کررہاہے تواس کے پاؤں دھو کر پیو، یہ مبارک لوگ ہیں، معاشرے میں زنا عام ہو رہاہے ، گھر سے بھاگ کر نکاح کرنے والی لڑکی اس لڑکی سے بہتر ہے جو زنا کر رہی ہے ، آپ معاشرے کا موازنا کریں کہ آپ کس زمانے میں زندگی گزار رہے ہیں۔‘‘