ینگ ڈاکٹرزکی ہڑتال عدالت میں چیلنج

ینگ ڈاکٹرزکی ہڑتال عدالت میں چیلنج
ینگ ڈاکٹرزکی ہڑتال عدالت میں چیلنج

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردی گئی ہے۔درخواست گزاراظہر صدیق نے موقف اختیار کیاکہ ذاتی مفادات کے لیے ینگ ڈاکٹرز غیر قانونی اور اپنے پیشے کے ضوابط کے خلاف ہڑتال کررہے ہیں اور ہڑتال کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامناہے ۔اُنہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ڈاکٹروں کی ہڑتال فوری ختم کرانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے ملوث ینگ ڈاکٹروں کو معطل کیاجائے۔

مزید : لاہور