پسند کی شادی کرنا جرم ٹھہرا، احاطہ عدالت میں میکے کے لوگوں کا عائشہ پر تشدد
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پسند کی شادی کرنے والی دوشیزہ کو ورثاءنے لاہورہائیکورٹ میں ’دھو‘ڈالا جبکہ پولیس نے حملہ آور ملزمان کو گرفتار کرلیاہے۔لو میرج کرنے والی عائشہ اپنے خاوند کرامت کے خلاف اغواءکے مقدمے کے اخراج کے لیے عدالت آئی تھی ۔محبت کی شادی کرنے کے بعد عائشہ کے لواحقین نے کرامت کے خلاف عائشہ کے اغواءکا مقدمہ درج کرادیاتھا جس کے اخراج کے لیے آج جب عائشہ عدالت پہنچی تو اُس کے میکے ورثاءنے اُس پر دھاوابول دیااور تشدد کیا۔