بے نظیر بھٹو کا 59ویں یوم پیدائش آج منایاجارہاہے، سابق وزیراعظم کی مزار پر حاضری

بے نظیر بھٹو کا 59ویں یوم پیدائش آج منایاجارہاہے، سابق وزیراعظم کی مزار پر ...
بے نظیر بھٹو کا 59ویں یوم پیدائش آج منایاجارہاہے، سابق وزیراعظم کی مزار پر حاضری

  

لاڑکانہ(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کا آج 59واں یوم پیدائش منایاجارہاہے جس سلسلے میں سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کے ہمراہ مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی ۔بے نظیر بھٹو عرف پنکی ذوالفقار علی بھٹو کے گھر 21جون 1953ءکو پیداہوئیں اور والد کے اسیری کے دنوں میں سیاست میں قدم رکھا۔آج گڑھی خدابخش میں دعائیہ تقریب سے ملک بھر میں نہایت سادگی سے ہونے والی تقریبات کا آغاز ہوگیاہے ،یوسف رضاگیلانی اور بلاول بھٹو زرداری نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور اِس دوران وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ بھی موجود تھے ۔ تقریبات کے دوران جیالے خون کے عطیات دیں گے ۔

مزید :

لاڑکانہ -اہم خبریں -