پنجاب اسمبلی میں جوتے چلنے پر سیمل کامران اور شیخ علاﺅالدین کی رکنیت معطل ، سیمل کے لیے دروازے بند
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ کرنے پر سیمل کامران اور شیخ علاﺅالدین کی رکنیت معطل کردی گئی جبکہ سیمل کامران پر پنجاب اسمبلی کے دروازے بھی بند کردیئے گئے ۔سیمل کامران نے بتایاکہ اسمبلی کا مرکزی گیٹ بند کردیاگیااور سیکیورٹی اہلکاروں نے اُنہیں دھکے دیئے ہیں ۔اسمبلی حکام کے مطابق گذشتہ روز کی ہنگامہ آرائی کی وجہ سے سیمل کامران اور شیخ علاﺅالدین کی رکنیت معطل اور دونوں اراکین کا داخلہ بند کردیاگیاہے ۔میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے سیمل کامران کاکہناتھاکہ مریم نواز عزت دار ہیں تو کیاوہ نہیں ؟ اُنہوں نے کہاکہ خواتین اراکین کو گالیاں دی گئیں تو مجبوراً اُنہوں نے جوتے پھینکے جبکہ گذشتہ چار سال سے پنجاب میں یہی کچھ ہورہاہے ۔سیمل کامران نے شیخ علاﺅالدین کی خواتین مخالف تقریر پراُن کی رکنیت معطل کیے جانے دھرنادے دیااور معطلی کا عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔اُنہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ ہی ایسے واقعات کے ذمہ دار ہیں جو اپنی بہو کے خلاف مقدمات اور خواتین اراکین کو مردوں سے دھکے دلواتے ہیں جبکہ ہر وقت کوئی نہ کوئی چہرہ نیا ہوتاہے جو مردوں کے ذریعے خواتین کو ہراساں کراتے ہیں ۔