لٹیرے شہید نہیں، سیاسی یتیم ہوتے ہیں:میاں محمد نواز شریف
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ لٹیرے سیاسی شہید نہیں ہوتے بلکہ لٹیرے ہمیشہ سیاسی یتیم ہوجاتے ہیں۔ان کاکہنا تھا کہ مسلم لیگ ن صاف ستھری سیاست پر یقین رکھتی ہے،پاکستان میں کوئی مقدس گائے نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ شفاف اور مساوی احتساب سب کے لیے ہونا چاہیے، بانی ِ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے متعین کرد ہ راستے پر چل کر ہی کامیابی کی منازل حاصل کی جاسکتی ہیں۔