کرپشن کی خاطر وزیراعظم قربان ، منصب اور پارلیمنٹ کو خود کش بمبار بنا دیا گیا: نواز شریف

کرپشن کی خاطر وزیراعظم قربان ، منصب اور پارلیمنٹ کو خود کش بمبار بنا دیا گیا: ...
کرپشن کی خاطر وزیراعظم قربان ، منصب اور پارلیمنٹ کو خود کش بمبار بنا دیا گیا: نواز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ کرپشن کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے وزیراعظم قربان کیے جارہے ہیں، پارلیمنٹ اور وزیراعظم کے منصب کو خودکش بمبار بنایا جارہاہے۔ پنجاب ہاﺅس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے سربراہ نے بتایا کہ حکومت 60ملین کی کرپشن کو چھپانے کی کوشش کررہی ہے جبکہ اس ضمن میں جمہوریت کو داﺅ پر لگا دیاگیاہے،موجودہ حکمرانوں نے ملک میں ان گنت مسائل پیدا کردئیے ہیںجس سے ملک ان سنگین مسائل میں دھنستا چلا جارہا ہے۔ ملک کے چید ہ چید ہ مسائل بتاتے ہوئے کہا کہ ملک میں معیشت کی بحالی کو یقینی بنایا جانا چائیے جو کہ بری طرح تباہ کردی گئی ہے، ملک میں مہنگائی عروج پر ہے،توانائی کے بحران سے ملکی زراعت اور صنعت تباہ ہو کررہ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ قانون کی بالا دستی کے لیے انصاف کی بحالی کو یقینی بنانا ہوگا، خارجہ پالیسی میں ملک کی سا لمیت کو سامنے رکھا جائے جس سے عالمی تنہائی کا خاتمہ سکے،سننے میں آرہاہے کہ ایک وزیراعظم کے بعد اگلا وزیراعظم بھی عدلیہ کے فیصلے پر عمل نہیں کرے گا،مسلم لیگ ن کی طرف سے سردار مہتاب عباسی وزیراعظم کے امیدوار ہوں گے۔ ان کاکہنا تھا کہ قوم یہ دیکھ رہی ہے کہ کس کا وزن کس پلڑے میں ہے ایک طرف کرپشن، لوڈشیڈنگ سے ستائے ہوئے عوام ، مس مینجمنٹ، اربوں روپے کے آئے روز قرضے، لائن آرڈر دیکھنے والا کوئی نہیں ہے، دوسری طرف پاکستان کو آگے لے جانے والے لوگ بھی موجود ہیں۔ نواز شریف نے خواہش کا اظہارکیا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ملک میں احتساب پارلیمنٹ کرتی جو کہ ایسا نہیں ہوا، سپیکر کو بھی اس کا موقع دیا گیا مگر انہوں نے بھی کوئی کردار ادا نہیں کیا بلکہ پارلیمنٹ میں اس کا تمسخر اڑایاگیا۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس نے اپنے بیٹے کو کٹہرے میں لا کر ایک مثال قائم کی ہے تو پارلیمنٹ میں انصاف کیوں نہیں ہوسکتا۔