تختِ اسلام آباد کا ہما جنوبی پنجاب سے اُڑ کر پوٹھوہار آگیا ،مخدوم شہاب ڈراپ، راجہ پرویز اشرف وزیراعظم نامزد

تختِ اسلام آباد کا ہما جنوبی پنجاب سے اُڑ کر پوٹھوہار آگیا ،مخدوم شہاب ڈراپ، ...
 تختِ اسلام آباد کا ہما جنوبی پنجاب سے اُڑ کر پوٹھوہار آگیا ،مخدوم شہاب ڈراپ، راجہ پرویز اشرف وزیراعظم نامزد

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلزپارٹی کے سربراہ آصف علی زرداری کے فیصلے کے برعکس اب اقتدار کا” ہما“ جنوبی پنجاب سے اُڑ کر پوٹھوہار پہنچ گیا ہے اور راجا پرویز اشرف کو وزیراعظم کا امیدوار نامزد کردیا گیا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم کے بیٹے کیخلاف ایک مقدمے کی وجہ سے نامزد وزیراعظم مخدوم شہاب الدین کا نام ڈراپ کیاگیا ہے۔ اب وزیراعظم کیلئے راجہ پرویز اشرف اتحادی جماعتو ں کے مشترکہ امیدوار ہوں گے۔مقامی میڈیا کے مطابق مخدوم شہاب الدین کا نام ایفیڈین کیس کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا جس کے بعد سابق وفاقی وزیرپانی و بجلی اور حالیہ وزیر برائے آئی ٹی راجہ پرویزاشرف آئندہ چھ ماہ کے لیے وزیراعظم ہوسکتے ہیں۔راجہ پرویز اشرف کا تعلق پنجاب کے پوٹھوہاری علاقے گوجر خان سے ہے۔

مزید : سیاست /اہم خبریں