پشاور اور کوئٹہ میں دھماکے، تین بچوں سمیت چار افراد ہلاک، 35زخمی

پشاور اور کوئٹہ میں دھماکے، تین بچوں سمیت چار افراد ہلاک، 35زخمی
پشاور اور کوئٹہ میں دھماکے، تین بچوں سمیت چار افراد ہلاک، 35زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخواہ اور بلوچستان کے صوبائی دارالحکومتوں میں دہشتگردوں کی مزار اور مدرسے میں کارروائی سے چار افراد جاں بحق اور پینتیس زخمی ہوگئے ۔ دہشت گردوں نے پشاور کے ہزارخوانی بازار میں مزار کو نشانہ بنایا جہاں تین بچے جاں بحق اور 21زخمی ہوگئے جنہیں قریبی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے ان میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ڈاکٹرزکے مطابق چار زخمیوں کی حالت نشویش ناک ہے۔پولیس نے دھماکے کی جگہ گھیرے میں لے کر تحقیقات شرو ع کردی ہیں۔مقامی لوگوں کے مطابق زور دار دھماکے کی آواز دور دراز کے علاقوں میں بھی سنی گئی۔دوسری جانب کوئٹہ کے علاقے غوث آباد میں ایک مدرسے کے قریب دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور سولہ افرادزخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔سیکیورٹی حکام کے مطابق دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگایا جارہاہے۔