مچھر سے مقابلہ کیلئے ڈینگی بریگیڈچل پڑے

مچھر سے مقابلہ کیلئے ڈینگی بریگیڈچل پڑے
مچھر سے مقابلہ کیلئے ڈینگی بریگیڈچل پڑے

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت پنجاب نے صوبے کے چو دہ اضلاع میں ڈینگی بریگیڈ روانہ کردیئے ہیں۔مینار پاکستان سے ڈینگی بریگیڈزان اضلاع میں بھجوائے گئے ہیں جہاں گزشتہ برس ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ اگلے مرحلے میں راجن پور اور لیہ جیسے دور افتادہ اضلاع میں بھی بریگیڈز بھیجے جائیں گے۔ڈینگی بریگیڈز کی گاڑیوں میں جرمنی سے درآمد کردہ جدید ترین فوگرز نصب ہیں جس سے ڈینگی کے خلاف سپرے کیا جائے گااس موقع پر وزیر اعلیٰ شہبا ز شریف نے کہا کہ مینار پاکستان کے سائے تلے پنجاب کو ڈینگی سے پاک کرنے کا عزم کرتے ہیں۔

مزید : تعلیم و صحت