بھارت کو جنگی جہازوں کی کمی کا سامنا

بھارت کو جنگی جہازوں کی کمی کا سامنا
بھارت کو جنگی جہازوں کی کمی کا سامنا

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فضائیہ کو لڑاکا تربیتی طیاروں کی قلت کا سامنا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق لڑاکا تربیتی جیٹ کی کمی کے باعث نئے پائلٹس کی تربیتی پروازوں کی تعداد میں بھی کمی کر دی گئی ہے۔بھارتی فضائیہ میں موجود ہیلی کاپٹرز اور تربیتی طیاروں میں سے زیادہ تر اپنی مدت پوری کر چکے ہیں۔ ائیر فورس ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر2015 تک فضائیہ کو اپ گریڈ نہ کیا گیا تو تربیتی پروازوں میں مزید کمی ہو جائے گی اور پائلٹس کو تربیت کے لئے باہر بھیجنا پڑے گا۔

مزید :

بین الاقوامی -