فورٹ منرو کیس کے ملزم جیل منتقل
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) فورٹ منرو زیادتی کیس کے تینوں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر سنٹرل جیل منتقل کر دیا گیا۔ بی ایم پولیس نے تینوں ملزمان امجد، نوید اور ظفر جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر علاقہ مجسٹریٹ جہانزیب امان حفیظ کی عدالت میں پیش کیا اور ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید چار روز کی توسیع کی درخواست کی عدالت نے یہ درخواست مسترد کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈپرسنٹرل جیل منتقل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ۔