وعدے دھرے رہ گئے ،لو ڈشیڈنگ پر کو ئی فرق نہ پڑا ،شارٹ فال برقرار

وعدے دھرے رہ گئے ،لو ڈشیڈنگ پر کو ئی فرق نہ پڑا ،شارٹ فال برقرار
وعدے دھرے رہ گئے ،لو ڈشیڈنگ پر کو ئی فرق نہ پڑا ،شارٹ فال برقرار

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)وزارت پانی وبجلی کے اعلانات کے باوجود بجلی کی صورتحال میں کوئی خاص بہتری نہیں آئی بلکہ لاہور میں مزید خرابی ہوئی ہے اور 12 سے 15 گھنٹے لوڈشیڈنگ معمول ہے یہ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے اور کئی روز سے مسلسل جاری ہے۔ ترجمان این ٹی ڈی سی کے مطابق بجلی کی پیداوار 12209 میگاواٹ جبکہ طلب 18549 میگاواٹ ہے اس طرح شارٹ فال 6 ہزار میگاواٹ کے لگ بھگ برقرار ہے۔ لاہور میں ہر ایک گھنٹے بعد ایک گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جبکہ دیگر شہروں میں برا حال ہے اور دورانیہ 22 گھنٹے تک چل رہا ہے جسکی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں چند گھنٹے بھی نہیں چل رہیں۔ ترجمان این ٹی ڈی سی کا کہنا ہے کہ تیل اور گیس کی فراہمی بڑھائے بغیر بجلی کی صورتحال میں بہتری کا امکان نہیں۔

مزید : بزنس