پہلانشانہ زرداری ہو گا :مہتا ب عباسی کی پہلی ترجیح

پہلانشانہ زرداری ہو گا :مہتا ب عباسی کی پہلی ترجیح
پہلانشانہ زرداری ہو گا :مہتا ب عباسی کی پہلی ترجیح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن )کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار رہنما سردار مہتاب عباسی نے اپنی تین نکاتی ترجیحات کا اعلان کرتے ہو ئے کہاہے کہ وزیراعظم منتخب ہوا تو سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل کرانا اولین ترجیح ہوگی جبکہ ہماری دوسری ترجیح دیانت داری سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ اور تیسر ی ترجیح نئے الیکشن کی راہ ہموار کر نا ہے۔ انکا کہناتھا کہ لوڈ شیڈنگ سے ملکی معیشت تباہ ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا مختصر وقت میں نئے الیکشن کی راہ ہموار کرنا ہماری تیسری تر جیح ہے جبکہ قوم نئے الیکشن کیلئے تیار ہے۔ سردار مہتاب عباسی نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان کہہ دے تو ڈرون حملے بند ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جے یو آئی (ف) کے ساتھ اتحاد ہو جائے گا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -