سکھ یا تری لا ہو رپہنچ گئے

سکھ یا تری لا ہو رپہنچ گئے
سکھ یا تری لا ہو رپہنچ گئے

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے بھارت سے 213سکھ یاتریوں کا مشتمل وفدلاہور پہنچ گیا ۔ واہگہ ریلوے سٹیشن پر سکھ یاتریوں کا شاندار استقبال کیا گیا۔ سکھ یاتریوں کا کہنا تھا کہ پاکستان آمد پر جس انداز میں ان کا خیر مقدم کیا گیا ہے وہ اسے کبھی فراموش نہیں کر پائیں گے۔ سکھ یاتریوں کے لیے متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ، لنگر اور ٹرانسپورٹ کا اہتمام کیا گیا۔ سکھ یاتری دس روزہ قیام کے دوران پنجاب کے مختلف علاقوں میں موجود گورداروں پر جا کر مذہبی رسومات ادا کریں گے۔

مزید : لاہور