بالی دھماکو ں کے مجر م عمر پا تک کو بیس سا ل قید

بالی دھماکو ں کے مجر م عمر پا تک کو بیس سا ل قید
بالی دھماکو ں کے مجر م عمر پا تک کو بیس سا ل قید

  

جکارتہ (مانیٹرنگ ڈیسک)بالی بم دھماکوں کے مرکزی کردار عمر پاتک کو بیس سال قیدکی سزا سنادی گئی ہے۔ عدالت کے چیف جج نے جمعرات کوعمرپاتک کو قتل عمد اور بالی خود کش حملوں میں ملوث ہونے کے الزام میں بیس سال قید کی سزا سنائی۔ عمر پاتک کیخلاف دس سال سے مقدمہ کی سماعت جاری تھی۔ انڈونیشین جزیرے بالی کے ایک سیاحتی مقام سے نائٹ کلب اور بار میں ہونے والے خود کش حملے میں 202 افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں زیادہ تر غیر ملکی شہری تھے۔ یہ انڈونیشیا میں دہشتگردی کی سب سے ہلاکت خیز کارروائی تھی۔

مزید : بین الاقوامی