منبع برکا ت و نو ر کو گلا ب کا غسل

منبع برکا ت و نو ر کو گلا ب کا غسل
منبع برکا ت و نو ر کو گلا ب کا غسل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مکہ مکرمہ(مانیٹرنگ ڈیسک)استقبال رمضان المبارک کے سلسلے میں آج خانہ کعبہ کو غسل دینے کی بابرکت تقریب علی الصبح ہوئی تقریب کا آغاز دو رکعت نماز نفل ادا کرکے کیا گیا۔خادم الحرمین شریفین شاہ عبداللہ کی نیابت کرتے ہوئے گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے خانہ کعبہ کو ہزاروں من آب زم زم اور عرقِ گلاب سے غسل دیا۔ خانہ کعبہ کے فرش کو بھی دھویاگیا۔ دیواروں کو کھجور کے پتوں سے تیار کئے گئے خاص قسم کے جھاڑوسے دھویا گیا۔غسل کعبہ کے دوران گورنر مکہ ہر طرف عرق گلاب چھڑکتے رہے۔ خانہ کعبہ کے اندر خوشبوﺅں کی دھونی دی گئی۔ اس مبارک تقریب میں سفیر پاکستان محمد نعیم خان، قونصل جنرل عبدالسالک خان، او آئی سی کے سیکریٹری جنرل،اسلامی ممالک کے سفراء، علماء مشائخ اوربڑی تعداد میں معتمرین بھی شامل تھے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -