کرپشن نے کچھ نہیں چھوڑا : حامد کرزئی
کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)افغان صدر حامد کرزئی نے اعتراف کیا ہے کہ افغانستان میں کرپشن اپنی انتہا پر ہے جس نے نہ صرف حکومت بلکہ عوام اور افغان سرزمین تک کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔ افغان پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ افغان عوام اپنے گھروں میں بھی محفوظ نہیں ہیں جس کی وجہ سے افغان قوم درد میں مبتلا ہے۔ افغان صدر نے کہا کہ انہیں افغان معیشت میں بہتری کے لیے جاپان سے چار ارب ڈالر امداد کی امید ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ امریکہ سے کرپشن کے خلاف ٹرائل کے لیے سرکاری بینک کے سابق گورنر کو وطن واپس بھیجئے کے درخواست بھی کریں گے۔