گورنر نے ججو ں کو "انجام"کی دھمکی دیدی؟
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کو بھی عدالتی قتل کے ذریعے عوام سے دور کردیا گیا تھا اوراب سا بق وزیر اعظم کے سا تھ بھی ایسا ہی کیا گیا ہے ۔سپریم کورٹ کا وہ فیصلہ بھی عوام کے حق میں نہیں تھااور نہ ہی فیصلہ حق میں ہے۔میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے انکا کہنا تھا کہ ضیاءالحق کی آدھی پسلی بھی نظر نہیں آئی جبکہ جسٹس مولوی مشتاق حسین کی لاش کو مکھیوں نے کھایا۔