پنجا ب جلانے کا شو ق پو را کرنے کیلئے شہبا ز شریف کے لیئے ماچس کا تحفہ

پنجا ب جلانے کا شو ق پو را کرنے کیلئے شہبا ز شریف کے لیئے ماچس کا تحفہ
پنجا ب جلانے کا شو ق پو را کرنے کیلئے شہبا ز شریف کے لیئے ماچس کا تحفہ

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے جو آگ کا کھیل شروع کیا ہے اس سے باقی پنجاب میں بھی آگ لگا کرشوق پورا کر لیں ،وہ انہیں ماچس کا تحفہ پیش کرتے ہیں۔پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ ریاض کا کہنا تھاکہ پنجاب میں اپوزیشن اور اس کے اتحادیوں کے گھروں پر سرکاری سر پرستی میں حملے کیے جا رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف پنجاب میں "خدا" بننے کی کوشش نہ کریں۔انکا کہنا تھا کہ شہباز شریف تو ڈر کر جدہ بھاگ گے تھے لیکن پیپلز پارٹی نے ضیاء الحق اور مشرف دونوں کا مقابلہ کیا ہے۔راجہ ریاض نے کہا کہ( ق) لیگ کا لوٹا شہباز شریف کا خوشامدی بنا ہوا ہے۔شیخ علاو الدین کے گھر بھی مائیں بہنیں ہیں اس کو شرم آنی چاہیے۔

مزید : لاہور