ایکو اڈور کا جو لین اسانج کو پنا ہ دینے پر غور

ایکو اڈور کا جو لین اسانج کو پنا ہ دینے پر غور
ایکو اڈور کا جو لین اسانج کو پنا ہ دینے پر غور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)جنوبی امریکہ کے ملک ایکواڈور کے صدر رافیل کوریراکا کہنا ہے وہ وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کو سیاسی پناہ دینے پر غور کر رہے ہیں۔انٹرنیٹ پر خفیہ امریکی دستاویزات جاری کرنے والی ویب سائٹ وکی لیکس کے بانی جولین اسانج نے دو روز پہلے لندن میں ایکواڈور کے سفارتخانے میں پناہ کے لئے درخواست دی تھی۔اسانج کو ایک برطانوی عدالت نے سویڈن کے حوالے کرنے کی اجازت دے دی تھی جہاں انہیں مختلف مقدمات کا سامنا ہے۔ اسانج کا کہنا ہے کہ انہیں سویڈن میں انصاف نہیں ملے گا اور انہیں امریکہ کے حوالے کر دیا جائے گا۔