شعیب اختر ہمیشہ کیلئے "باونڈری "سے نکل گئے

شعیب اختر ہمیشہ کیلئے "باونڈری "سے نکل گئے
شعیب اختر ہمیشہ کیلئے

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)فاسٹ باولر شعیب اختر نے ڈاکٹر کے مشورے پر بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی ترک کر دی ہے اور اب وہ باولر سپرائٹ کرکٹ نیکسٹ میں معین خان کے ساتھ گلیوں سے کرکٹ ٹیلنٹ تلاش کریں گے۔ سپرائٹ کرکٹ نیکسٹ تقریب کا افتتاح کر تے ہو ئے شعیب اختر کا کہنا تھا کہ ملک میں بہت ٹیلنٹ ہے جسے وہ ڈھونڈ کر سامنے لائیں گے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں نے انہیں کرکٹ کھیلنے سے منع کیا ہے اس لئے دوبارہ ان ایکشن نہیں ہو سکتے۔ شعیب اختر کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں بہت پیسہ ہے اس لیئے نوجوان کرکٹرز کو سپاٹ فکسنگ سے دور رہنا چاہیے۔ شادی کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ ابھی اس بارے میں سوچا نہیں۔ معین خان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے انہیں بہت کچھ دیا اور اب وہ نئے کھلاڑی تیار کر کے ملک کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔

مزید : کھیل