پرویز اشرف راجہ ہی پاکستان کے ”راجہ “ بنیں گے ،اعلان 12گھنٹو ں بعد ہوگا

پرویز اشرف راجہ ہی پاکستان کے ”راجہ “ بنیں گے ،اعلان 12گھنٹو ں بعد ہوگا
پرویز اشرف راجہ ہی پاکستان کے ”راجہ “ بنیں گے ،اعلان 12گھنٹو ں بعد ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اتحادی جماعتوں کی طرف سے آصف علی زرداری کو نیا وزیراعظم نامزد کرنے کا اختیار ملنے کے بعد راجا پرویز اشرف کو نیا وزیراعظم نامز کردیا گیا اور اس ضمن نے صدر زرداری کی طرف سے تمام اتحادیوں کو آگا بھی کردیا گیا ہت تاہم میڈیا کو اس کے بارے میں بریفنگ جمعہ کی نماز سے قبل گیارہ بجے پریس کانفرنس میں دئی جائے گی ۔صدر زرداری کے صدارت میں اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں اتحا دی جما عتوں نے بھی وزارت عظمیٰ کیلئے نئے وزیر اعظم کا نا م فا ئنل کر نے کیلئے صدر کو اختیا ر دیدیا جس کے بعد میڈیا کو بتایا گیا کہ پیپلز پا رٹی کے رہنما خو رشید شا ہ وزارت عظمیٰ کیلئے حتمی امیدوار کا نام نما ز جمعہ سے قبل 11بجے پریس کا نفرنس میں بتا ئیں گے۔ ایوان صدر میں صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کا اجلاس میں چوہدری شجاعت حسین، چوہدری پرویز الٰہی، ڈاکٹر فاروق ستار، بابر خان غوری، افراسیاب خٹک، اسرار اللہ زہری، منیر خان اورکزئی ، خورشید شاہ، منظور وٹو، نوید قمر شریک تھے۔ اس اجلاس کے بعد میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ راجا پرویز اشرف وزیراعظم کیلئے فائنل ہوگئے ہیں اور اس ضمن میں تمام اتحادیوں کو آگاہ کردیا گیا ہے ۔