امریکہ ڈرون حملوں کی دستاویزات عدالت میں پیش کرنے سے انکار

امریکہ ڈرون حملوں کی دستاویزات عدالت میں پیش کرنے سے انکار
امریکہ ڈرون حملوں کی دستاویزات عدالت میں پیش کرنے سے انکار

  



واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی حکومت نے بیرون ملک ڈرون حملوں کی تفصیلات کے بارے میں پر مبنی دستاویزات عدالت میں پیش کرنے سے انکار کر دیا ہے اور ک عدالت سے استدعا کی ہے کہ ڈرون حملوں کی دستاویزات جاری کرنیکی درخواست مستردکردی جائے ۔امریکی شہری آزادی کی یونین نے ڈرون حملوں کی حکمت عملی سے متعلق دستاویزات فراہم کرنے کے لیے عدالت میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔ درخواست کے جواب میں اوباما انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈرون حملوں کی تعداد اور دوسری تفصیلات سامنے لانے سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ امریکی حکومت کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈرون حملوں کی تفصیلات جاری کرنے سے انکار شہری آزادی کے قانون کی خلاف ورزی کے زمرے میں نہیں آتا۔اوبامہ انتظامیہ کا مو¿قف ہے کہ ڈرون حملوں سے متعلق دستاویزات خفیہ نوعیت کی ہیں جن کو سا منے نہیں لا یا جا سکتا ۔

مزید : سیاست /اہم خبریں