ماڈل ایان علی نے جیل میں ’وی آئی پی سٹیٹس‘ دینے کی درخواست کردی

ماڈل ایان علی نے جیل میں ’وی آئی پی سٹیٹس‘ دینے کی درخواست کردی
ماڈل ایان علی نے جیل میں ’وی آئی پی سٹیٹس‘ دینے کی درخواست کردی

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) کرنسی سمگلنگ کیس میں رنگے ہاتھوں پکڑی جانیوالی ماڈل ایان علی نے جیل میں ’بی کلاس‘ یعنی وی آئی پی سٹیٹس کی درخواست کردی ،یہ درخواست لاہورہائیکورٹ میںدرخواست ضمانت مسترد ہونے اور سپیشل کسٹم کورٹ میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے دوران ایان علی کے وکیل اور سابق گورنرپنجاب سردار لطیف کھوسہ نے کی ۔

اُنہوں نے کہاکہ اڈیالہ جیل میں ماڈل کو دستیاب سہولیات اُن کی ضرورتوں کے مطابق نہیں ، اُن کی موکلہ منی لانڈرنگ سے متعلق قوانین سے لاعلم ہیں ، بنایاگیامقدمہ بے بنیاد اور جھوٹاہے اوراُسے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایاجارہاہے جبکہ تاحال تحقیقات بھی مکمل نہیں ہوسکیں ۔

سردار لطیف کھوسہ کی درخواست پر عدالت نے جیل حکام سے رپورٹ طلب کرلی ، عدالت نے درخواست ضمانت سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے کسٹم حکام سے جواب طلب کرلیا اور مزید سماعت 26جون تک ملتوی کردی ۔

یادرہے کہ بی کیٹگری کے مطابق الگ کمرہ ملتاہے ، کھانالانے اورصفائی کیلئے ایک ہیلپر،سونے کے لیے ایک چارپائی کی سہولت دستیاب ہوتی ہے اور اس کلاس کے تمام لوگوںکو باہر سے کھانا منگوانے کی اجازت ہوتی ہے ۔

مزید : لاہور