سال 2015ء، مئی 135سالوں میں گرم ترین مہینہ قرار

سال 2015ء، مئی 135سالوں میں گرم ترین مہینہ قرار
سال 2015ء، مئی 135سالوں میں گرم ترین مہینہ قرار

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ادارے نے دعویٰ کیاہے کہ رواں سال مئی 135سالوں میں گرم ترین مہینہ تھا جبکہ گرم ترین سال 2015ءجاری ہے ۔ امریکہ کے قومی سمندری اور ماحولیاتی ادارے کے تازہ اعدادوشمار کے مطابق جب سے ریکارڈ مرتب کرناشروع کیاگیا،عالمی طورپر زمین اور سمندر میں مئی 2015ءکا اوسط درجہ حرارت مئی 1880ءکے بعد سب سے زیادہ تھا ۔ جنوری سے مئی کے درمیان اوسط درجہ حرارت میں بھی اضافہ دیکھاگیا، گذشتہ سال کی نسبت 2015ءکا درجہ حرارت زیادہ تھا۔

ورلڈمیٹریولاجیکل آرگنائزیشن کے سیکریٹری جنرل نے خبردار کیاہے کہ ماحول اور آب و ہوا میں سختی یا تبدیلی میں شدت آسکتی ہے جس کی وجہ ماحولیاتی تبدیلیاں ہیں ۔ درجہ حرارت میں اضافے ، پانی کی مقدار میں اتار چڑھاﺅ، آلودہ گیس، برفانی و سمندری گلیشیئرز کے تیزی سے پگھلنے اور سمندر وں کی سطح بلندہونے جیسے بڑے اثرات ہیں ۔ اُنہوں نے کہاکہ ابھی بھی ہمارے پاس وقت ہے کہ ناقابل یقین نقصان سے بچنے کے لیے عملی اقدامات کریں لیکن یہ دروازہ بھی جلد بند ہوسکتاہے ۔

مزید : ماحولیات