پنجاب پارلیمنٹرین اور لیڈر آف اپوزیشن آمنے سامنے

پنجاب پارلیمنٹرین اور لیڈر آف اپوزیشن آمنے سامنے

کھیل کسی بھی معاشرے کی ترقی میں بہت اہمیت کے حامل ہوتے ہیں او ر ان سے لو گ ایک دوسرے کے قریب بھی آتے ہیں پاکستان میں بھی کھیلوں کو جس طرح فروغ دیا جارہا ہے وہ قابل تعریف ہے اور ضرورت بھی اس بات کی ہے کہ اس سلسلہ کو اسی طرح آگے بڑھایا جائے کسی بھی معاشرے میں رہنے والے ہر طبقہ کے افراد کو بھی کھیلوں میں بھی بہت زیادہ دلچسپی لینے کی ضرورت ہے اور خاص طور پر ایسے لوگ جو معاملات میں تو ایک دوسرے کے خلاف ہوں تو ان کو تو اور زیادہ قریب آنے کی ضرورت ہوتی ہے اور سیاست دان ہمیشہ ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی تو کرتے ہیں لیکن کھیلوں کے ایونٹس ان کو قریب لانے میں بھی اہم کردار اداکرتے ہیں اور ان میں بھی مزید قریب آنے کا موقع ملتا ہے ایسے ایونٹس کا زیادہ سے زیادہ انعقاد تو وقت کی اہم ضرورت ہوتی ہے اور اس سے بہت زیادہ فائدہ حاصل ہوتا ہے اسی سلسلے ایک کڑی جس کا مقصد سیاست دانوں کو کھیل کے میدان میں قریب لانا تھا پنجاب پارلیمنٹرین اور لیڈر آف اپوزیشن ٹیموں کے درمیان دوستانہ ٹی ٹونٹی میچ خیابان امین کرکٹ گراؤنڈ لاہور میں کھیلا گیاجس میں پنجاب پارلیمنٹرین کی ٹیم نے میچ 43 رنز سے اپنے نام کرلیا فاتح ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 223 رنز رنز بنائے جواب میں لیڈر آف اپوزیشن کی کرکٹ ٹیم مقررہ اوورز سے قبل ہی 180 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اس موقع پرمیاں محمد منیر،محسن لطیف، عدنان فرید، اسلم اقبال، آصف محمود نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایسے کرکٹ میچز کا انعقاد ہونا چاہئیے اس طرح سیاست دانوں کو بھی ایک ساتھ مل بیٹھنے کا موقع ملتا ہے اور عوام کو بھی مثبت پیغام جاتا ہے اس لئے یہ سلسلہ جاری رہنا چاہئیے انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹ کے کھیل کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس طرح ہم مثبت سر گرمیوں میں ملوث ہوتے ہیں اس موقع پر مسلم لیگ ن ضلع لاہور کے رہنماء مہر طارق محمودنے کہا کہ ایسے ایونٹس وقت کی اہم ضرورت ہیں اور اس کو جاری رہنا چاہئیے اس موقع پر محمد پرویز چوہدری اور چوہدری سلیم علی نے کہا کہ ایونٹ کا انعقاد خوش آئند ہے اس طرح کے ایونٹس زیادہ سے زیادہ ہونے چاہئیے تاکہ سیاست کے میدان کے ساتھ ساتھ سیاست دان کھیلوں کے میدان میں بھی ایک دوسرے کے قریب آئیں اس طرح عوام کو مثبت پیغام جاتا ہے کہ یہ سب ایک دوسرے ک کے مخالفین ہونے کے ساتھ ساتھ کھیل کے میدان میں ایک ہیں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں کوئی بھی شعبہ ایسا نہیں ہے جس سے وابستہ افراد کو کرکٹ سے دلچسپی نہ ہو اور کرکٹ کا تو بہت ہی زیادہ شوق پایا جاتا ہے اور اسی لئے کرکٹ کے میدان میں سیاست دان بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں ۔

***

مزید : ایڈیشن 1