ماہ رمضان المبارک ہمیں تزکیہ نفس کا درس دیتاہے

ماہ رمضان المبارک ہمیں تزکیہ نفس کا درس دیتاہے
ماہ رمضان المبارک ہمیں تزکیہ نفس کا درس دیتاہے

  

لاہور (فلم رپورٹر)گلوکاروں اور فنکاروں کا کہنا ہے کہماہ رمضان المبارک ہمیں تزکیہ نفس کا درس دیتاہے اداکارامان اللہ نے کہاکہ وہ خوش نصیب ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں یہ مبارک ماہ عطا کیا۔ڈائریکٹر اجمل ملک نے کہا کہ یہ ماہ مبارک ہمارے لیئے خدا کا بڑا انعامہے اورہمیں دعاکرنی چاہیئے کہ اللہ تعالیٰ اس مبارک ماہ کی رحمتیں ان سب پر نازل کرے اور ان کے گناہوں کو معاف کردے۔پروؑ ڈیوسر ارشد چوہدری نے کہاکہ یہ ماہ مبارک ہمارے لیئے تحفہ ہے جس کی ہمیں قدرکرنی چاہیئے۔پروڈیوسر یار محمد شمسی نے کہاکہ اس ماہ مقدس میں ہمیں زیادہ سے زیادہ نیک کام کرنے چاہیءں تاکہ ہم خدا کے حضورسرخروہوسکیں۔گلوکارظفر اقبال نیویارکرنے کہاکہ یہ ما ہ مقدس ہمیں خوش قسمتی سے ملتا ہے اس سے ہم جتنا فیضیاب ہونا چاہیں ہوسکتے ہیں اس ماہ مقدس میں نیکیوں کے خزانے ہمارے دامن میں بھردئیے جاتے ہیں۔میلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس شاہدہ منی نے کہاکہ اس ماہ میں ہمیں اپنے ساتھ ساتھ غریبوں کا خیال بھی رکھنا چاہیئے کیونکہ وہ بھی ہماری توجہ کے مستحق ہیں۔گلوکار جواد احمدنے کہاکہ اس ماہ مقدس میں نیکیاں سمیٹنی چاہیئے اور کوشش کرنی چاہیئے کہ ہمارے کسی طرز عمل سے کسی کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔ماہ نورنے کہاکہ اس ماہ میں ہم جتنی برائیوں سے بچنا چاہیں بچ سکتے ہیں کیونکہ روزہ ہمیں ان سب برائیوں سے روکتاہے اور اچھے کام کرنے کی تلقین بھی کرتاہے۔

مزید : کلچر