سخاوت ناز نے بھارتی فلم سائن کرلی
لاہور (فلم رپورٹر)سٹیج اور ٹی وی کے معروف اداکار وکامیڈین سخاوت نازنے بھی بھارتی فلم سائن کرلی۔ایک ملاقات کے دوران سخاوت نازنے بتایاکہ انہوں نے ہدائتکار سہیل خان کی نئی فلم سائن کی ہے جس میں ان کے ہمراہ بھارت کے بڑے معروف اداکار بھی کام کررہے ہیں انہوں نے بتایاکہ اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز جولائی کے شروع میں کردیاجائیگا جس کے لیئے وہ بھارت جائنگے یاد رہے کہ سخاوت ناز ان دنوں نجی ٹی وی چینل کے ٹاک شومیں شریک ہورہے ہیں اور بہت زیادہ مقبولیت حاصل کررہے ہیں۔