مدھر بھنڈارکر یوگا کے عالمی دن کی تقریبات میں شرکت کریں گے

مدھر بھنڈارکر یوگا کے عالمی دن کی تقریبات میں شرکت کریں گے

ممبئی ( نیٹ نیوزا) بالی وڈ فلم ساز مدھر بھنڈارکر اقوام متحدہ میں عالمی یوگا کے دن کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلمساز کو اقوام متحدہ میں بھارت کے سفیر اشوک مکھرجی نے یوگا کے عالمی دن کی تقریبات میں شرکت کرنے کی دعوت دی ہے۔ مدھر بھنڈارکر یوگا پر اپنے خیالات کا بھی اظہار کریں گے۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ یوگا کے عالمی دن کی تقریبات میں شرکت کرنے کیلئے نیویارک جا رہے ہیں۔۔ انہوں نے کہا کہ اس اہم ایونٹ کا حصہ بننا کسی اعزاز سے کم نہیں اور وہ اس پر بہت خوش ہیں۔ واضح رہے کہ یوگا کا عالمی دن اقوام متحدہ کے جھنڈے تلے آج اتوار کو منایا جائے گا۔

مزید : کلچر