کرن جوہر نے نئی فلم کی عسکبندی کیلئے موزوں جگہوں کے تلاش شروع کر دی

کرن جوہر نے نئی فلم کی عسکبندی کیلئے موزوں جگہوں کے تلاش شروع کر دی

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی وڈ فلم ساز کرن جوہر نے اپنی نئی فلم ’’ اے دل ہے مشکل ‘‘ کی عسکبندی کیلئے موزوں جگہوں کے تلاش شروع کر دی ۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کرن جوہر نوجوان اداکاروں اور سینئر اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے کافی مشہور ہیں۔کرن جوہر نے سماجی میل جول کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ انکی نئی فلم ’’ اے دل ہے مشکل ‘‘ پروڈکشن کے ابتدائی مراحل میں ہے اور فلم کی عکسبندی کیلئے مناسب جگہوں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فلم کی کاسٹ میں ایشوریہ رائے ، رنبیر کپور اور انوشکا شرما مرکزی کردار میں جلوہ گر ہونگی۔

مزید : کلچر