منا بھائی ایم بی بی ایس کا تیسرا سیکوئل بنانے کا منصوبہ ملتوی

منا بھائی ایم بی بی ایس کا تیسرا سیکوئل بنانے کا منصوبہ ملتوی

ممبئی ( نیٹ نیوز) بالی وڈ فلم منا بھائی ایم بی بی ایس کا تیسرا سیکوئل منا بھائی چلے امریکہ نہیں بنائی جائے گی۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار سنجے دت کے جیل جانے کے باعث فلم منا بھائی چلے امریکہ پر جاری کام روک دیا گیا تھا تاہم اب ہدایتکار راج کمار ہیرانی نے فلم کا تیسرا سیکوئل بنانے سے انکار کردیاہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم منا بھائی چلے امریکہ کے بجائے ایک اور سکرپٹ پر فلم بنائی جائے گی۔ دوسری جانب اداکار ارشد وارثی نے کہا کہ منا بھائی پارٹ تھری کیلئے سکرپٹ تیار ہے۔

تاہم سنجے دت کی جیل سے رہائی کا انتظار کیا جارہا ہے۔

مزید : کلچر