ڈائریکٹر حسن عسکری کی فلم’’بیڈ بوائز‘‘میں شاہ میر کواہم رول مل گیا

ڈائریکٹر حسن عسکری کی فلم’’بیڈ بوائز‘‘میں شاہ میر کواہم رول مل گیا

لاہور (فلم رپورٹر)ہدائتکارحسن عسکری نے معروف اداکار شاہ میر کو اپنی نئی فلم ’’بیڈ بوائز‘‘ کے اہم رول میں کاسٹ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق اس فلم کی شوٹنگ گذشتہ ایک ہفتہ سے لاہور میں زوروشورسے کی جارہی ہے۔اس فلم میں شاہ میر کے ساتھ فلمسٹار میرا،علی سلیم،الماس بوبی اور کشش اپنا کام مکمل کروارہے ہیں۔شاہ میرنے بتایاکہ حسن عسکری نے مجھے اس رول کی آفر کی تو میں نے خوشی سے قبول کرلی۔یہ ایک جاندار رول ہے اور اس رول میں میں ایک نئے روپ میں نظر آؤنگا۔مجھے امیدہے کہ یہ ایک یادگار رول ہوگا۔شاہ میر نے کہاکہ اس فلم میں میرے ساتھ بہت سارے بڑے فنکار بھی کام کررہے ہیں میری کوشش ہے کہ ان بڑے ناموں کے ساتھ کام کرتے ہوئے میں اپنے کام کا لوہا منوا لوں اوراتنی جاندار اداکاری کروں کہ دوسرے لوگ بھی میری فنکارانہ صلاحیتیں دیکھتے ہوئے مجھے اپنی فلموں میں کاسٹ کریں۔انہوں نے مزیدکہاکہ اس وقت میں تین سے چار فلموں میں کام کررہاہوں اداکاری کے ساتھ ساتھ ڈائریکشن بھی کررہاہوں اور بین الاقوامی معیار کا کام کرنا چاہتاہوں مجھے اللہ کی ذات سے امیدہے کہ بہت جلد میں اس فلم انڈسٹری کی بہت اہم ضرورت بن جاؤں گا۔

مزید : کلچر