نیہا دھوپیا کی فلم ’’موہ مایامنی ‘‘رواں سال ریلیز ہوگی
ممبئی( نیٹ نیوز)بالی ووڈ اداکارہ نیہا دھوپیاکی فلم ’’موہ مایا منی ‘‘رواں سال کے اختتام تک ریلیز ہوگی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس فلم کے ہدایتکار منیش بھردواج ہیں ۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اداکا رہ نے کہاکہ میں آج کل موہ مایا منی پر کام کررہی ہوں ۔یہ فلم رواں سال کے اختتام تک سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔یہ بہت منفرد ،چھوٹی اور دلچسپ فلم ہے ۔انہو ں نے کہاکہ آج کل ہم اس فلم کی ڈبنگ میں مصروف ہیں ۔نیہا دھوپیا کو آخری بارفلمساز کرن جوہر کی فلم انگلی میں دیکھاگیاہے ۔