جانی سیالکوٹیاکا نیا ویڈیو’’دل وی تیرا ساہ وی تیرے‘‘ مکمل

جانی سیالکوٹیاکا نیا ویڈیو’’دل وی تیرا ساہ وی تیرے‘‘ مکمل

لاہور (فلم رپورٹر)سپین میں مقیم پاکستانی گلوکار جانی سیالکوٹیانے اپنا نیا ویڈیو ’’دل وی تیرا ساہ وی تیرے‘‘ مکمل کرلیا۔اس گانے کی شاعری جانی سیالکوٹیانے خود کھی ہے جبکہ اس کا میوزک سجیل خان اور ڈینی نے تیار کیاہے۔اس گانے کی ویڈیو سپین میں مکمل کی گئی ہے جس کی ڈائریکشن نقاش جاویدنے دی ہے اس ویڈیومیں جانی سیالکوٹیاکے ہمراہ ماڈل لیلا نے ماڈلنگ کی ہے ۔جانی سیالکوٹیانے فون پر بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ ان کا یہ ویڈیو عید الفطر پر پوری دنیامیں ریلیز کیا جائیگا اس سے قبل ان کے گانے’’کڑی سی لاہوردی‘‘ نے چینلز پر بہت زیادہ مقبولیت حاصل کی تھی۔

مزید : کلچر