گلوکار فداحسین کی بیگم کا انتقال ،میوزک حلقوں کا اظہا رافسوس
لاہور (فلم رپورٹر) ریڈیو پاکستان لاہور اور پی ٹی وی کے نامور گلوکار فداحسین کی بیگم کے انتقال پر میوزک حلقوں نے افسوس کااظہار کیا کرتے ہوئے مرحومہ کے درجے بلند ہونے کی دعائیں کی ہیں۔گلوکار فداحسین کی بیگم بیمار تھیں۔دو روز بیشتر ان کا انتقال ہوگیا۔فداحسین کے سوگ میں گلوکار آصف جاوید ،شوکت علی،غلام عباس،محسن شوکت،ریڈیو پروڈیوسرسلیم بزمی،موسیقار وجاہت عطرے،ڈپٹی کنٹرولر سینٹرل پروڈکشن ریڈیو لاہور سید شہوارنے شرکت کی۔
حیدر انجم،موسیقار رفیق حسین،اورریڈیو پروڈیوسر شفیق مغل نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فداحسین کو صبر کی تلقین کی ہے۔