نامور کامیڈین نشیلا کی دوسری برسی 23جون کو منائی جائیگی

نامور کامیڈین نشیلا کی دوسری برسی 23جون کو منائی جائیگی

لاہور(این این آئی ) نامور کامیڈین نشیلا کی دوسری برسی 23جون کو منائی جائے گی ۔مرحوم ون مین شو کی وجہ سے شہرت رکھتے تھے۔ تھیٹر پر انھیں رائٹر وہدایتکارہ ناہید خانم نے متعارف کروایا۔ ان کے کریڈٹ پر شرطیہ میٹھے، بشیرا ان ٹربل سمیت ان گنت ڈرامے ہیں جن میں انہوں نے جاندار کردار نگاری کے انمٹ نقوش چھوڑے جبکہ معروف ڈرامہ عینک والا جن سے انہوں نے خوب نام کمایا۔ وہ اداکار ہونے کے ساتھ بہترین گلوکار بھی تھے ۔انہوں نے اندرون ملک کے ساتھ بیرون ملک بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایاانہیں ون مین شو کرنے میں مہارت حاصل تھی اور وہ اکیلے ہی محفل کا مزہ لوٹ لیتے تھے ۔نشیلا نے بے شمار اسٹیج ڈراموں میں اداکاری کی ۔وہ ایک عرصہ سے گردے اور شوگر کے عارضہ میں مبتلا تھے اور23جون 2013ء کو دنیا فانی سے رخصت ہوگئے۔

مزید : کلچر