عامر خان دنگل میں چار بیٹیوں کے والد کا کردار ادا کریں گے

عامر خان دنگل میں چار بیٹیوں کے والد کا کردار ادا کریں گے

ممبئی ( نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکار عامر خان اپنی نئی فلم دنگل میں چار بیٹیوں کے والد کا کردار ادا کریں گے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم دنگل میں حقیقت کا ایک رنگ بھرنے کیلئے عامر خان نے چار بیٹیوں کے ہمراہ تربیت حاصل کرنا شروع کردی ہے۔ چاروں لڑکیاں صبح سویرے اٹھتی رہی اور عامر خان کے ساتھ کشتی کی تربیت حاصل کرتی ہیں۔ واضح رہے کہ مذکورہ فلم میں عامر خان ریسلر مہاویر سنگھ کا کردار نبھائیں گے۔

مزید : کلچر