ساجد نادیا والا رمضان المبارک میں افطاری کا اہتمام کریں گے

ساجد نادیا والا رمضان المبارک میں افطاری کا اہتمام کریں گے

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی وڈ پروڈیوسر ساجد نادیا والا رمضان المبارک میں اپنے عملے کیلئے افطاری کا اہتمام کریں گے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پروڈیوسر ساتھ کام کرنے والے عملے میں روزہ داروں کی سہولت کیلئے خصوصی افطاری کا اہتمام کیا کریں گے۔ افطاری کا اہتمام ان کے تمام دفاتر میں کیا جائے گا۔ ساجد ناڈیا والا نے خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پروڈکشن ٹیم میں مسلمان بھی شامل ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ان کی سہولت کو دیکھنا بھی ہمارے لئے اہم ہے۔ اس لئے ہم کوشش کریں گے کہ افطاری کا اہتمام کام کرنے والی جگہ پر ہی کیا جائے۔

مزید : کلچر