ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی پورے روزے رکھوں گی، ماہ نور بلوچ

ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی پورے روزے رکھوں گی، ماہ نور بلوچ
ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی پورے روزے رکھوں گی، ماہ نور بلوچ

  

لاہور (این این آئی ) ٹی وی کی معروف اداکارہ و ماڈل ماہ نور بلوچ نے کہا ہے کہ رمضان میر ا پسندیدہ ترین مہینہ ہے اور ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی پورے روزے رکھوں گی ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ روزہ روح کی پاکیزگی اور خداسے قرب کا بہترین ذریعہ ہے ،ہمیں اس مقدس مہینے میں اپنے دوستوں اور مستحق افراد کا بھی خیال رکھنا چاہیے اور ان کو بھی اپنی خوشیوں میں شامل کرنا چاہیے ۔ ماہ نور بلوچ نے کہا کہ دورحاضر میں پاکستانی فلموں کا معیار دن بدن بہتر ہوتا جارہاہے جو بڑی خوش آئند بات ہے ،اچھی اور معیاری فلم کو لوگ ضرور پسند کرتے ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ٹی وی اور اشتہارات میری پہلی ترجیح ہے اگر کسی فلم میں اچھا رول ملا تو ضرور غورکرونگی ۔

مزید : کلچر