ندرا گاندھی کا کردار نبھانے کا ابھی فیصلہ نہیں کیا‘ ودیا بالن

ندرا گاندھی کا کردار نبھانے کا ابھی فیصلہ نہیں کیا‘ ودیا بالن
ندرا گاندھی کا کردار نبھانے کا ابھی فیصلہ نہیں کیا‘ ودیا بالن

  

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن کا کہنا ہے کہ انہوں نے اب اندرا گاندھی کی زندگی پر بننے والی فلم میں اداکاری کا فیصلہ نہیں کیا، وہ اس معاملے پر سوچ بچار کے بعد ہی کوئی فیصلہ کریں گی۔ سابق بھارتی وزیر اعظم اندرا گاندھی کی زندگی پر ان دنوں ایک فلم بنانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ س فلم میں ودیا بالن کو اندرا گاندھی کا کردار نبھانے کی پیشکش کی گئی ہے۔ اس حوالے سے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں اس فلم کا سکرپٹ پڑھ رہی ہوں تاہم ابھی تک اس بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں کوئی بھی فلم سائن کرنے سے پہلے تھوڑا وقت لیتی ہوں کیونکہ مجھے زیادہ فلموں میں کام کرنے کا شوق نہیں ہے۔ودیا بالن کی فلم ہماری ادھوری کہانی ان دنوں پسند کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لگاتار تین ناکام فلموں کے بعد ایک فلم کو اچھا رسپانس ملنا بہت اچھا لگ رہا ہے۔ واضح رہے کہ ودیا بالن کو بالی ووڈ کی اچھی اداکاراؤں میں شامل کیا جاتا ہے۔

مزید : کلچر