فیسکو ہیڈکوارٹر میں لگی آگ پر اڑھائی گھنٹے بعد بھی قابو نہ پایا جا سکا

فیسکو ہیڈکوارٹر میں لگی آگ پر اڑھائی گھنٹے بعد بھی قابو نہ پایا جا سکا
فیسکو ہیڈکوارٹر میں لگی آگ پر اڑھائی گھنٹے بعد بھی قابو نہ پایا جا سکا

  

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) فیسکو ہیڈکوارٹر میں لگی آگ پر اڑھائی گھنٹے گزرنے کے بعد بھی قابو نہیں پایا جا سکا ہے اور حکام کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے میں مزید دو سے تین گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فیسکو ہیڈ کوارٹر میں تقریباً 9 بجے کے قریب آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے آٹھ منزلہ عمارت کو لپیٹ میں لے لیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں تاہم بھرپور کوشش کے باوجود بھی آگ پر قابو پانے میں ناکام رہیں۔

ذرائع کے مطابق اس وقت فائر بریگیڈ کی 11 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں اور ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے کیلئے مزید دو سے تین گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

مزید : فیصل آباد