ڈنمارک کی امیگریشن مخالف پارٹی کی بڑی انتخابی کامیابی

ڈنمارک کی امیگریشن مخالف پارٹی کی بڑی انتخابی کامیابی

کوپن ہیگن(اے پی پی) ڈنمارک کے عام انتخابات میں امیگریشن مخالف ڈینش پیپلز پارٹی مجموعی طور پر دوسری جبکہ دائیں بازو کے بلاک میں سب سے بڑی سیاسی طاقت بن کر ابھری ہے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز منعقد ہونے والے انتخابات کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق دائیں بازو کی جانب جھکاو رکھنے والے اعتدال پسند اتحاد نے وزیر اعظم ہالے تھورننگ شمٹ کے اعتدال پسند بائیں بازو کے سیاسی اتحاد کو ہرا دیا ہے۔واضح رہے کہ ان انتخابات میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والی پارٹی اب بھی سوشل ڈیموکریٹک پارٹی ہے جس نے 26.3 فیصد ووٹروں کی حمایت حاصل کی ہے۔ تاہم اس کی اتحادی پارٹیاں کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل کرنے میں ناکام ہو گئی ہیں، جس کی وجہ سے سوشل ڈیموکریٹس اب پارلیمنٹ میں اکثریت کھو بیٹھے ہیں۔

مزید : عالمی منظر